بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا،بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
جمعرات 12 نومبر 2015 13:12
بنگلور ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے بنگلور میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔
(جاری ہے)
پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی الیون کا مورال بلند ہے اور وہ پروٹیز کو دوسرے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم شکست کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میں حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور پروٹیز کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.