کرپشن الزامات،جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ وولف گینگ مستعفی ہو گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 13:13

کرپشن الزامات،جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ وولف گینگ مستعفی ہو ..

برلن ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر وولف گینگ کرپشن الزامات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ وولف پر الزام ہے کہ انہوں نے 2006ء میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے فیفا ممبران کو رشوت دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3 نومبر کو 2006ء میں منعقدہ ورلڈ کپ سے منسلک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے فرینکفرٹ ہیڈکوارٹرز میں چھاپہ مارا تھا۔

جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ وولف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ہمیشہ شفاف اور درست طریقے سے اعتماد کے ساتھ اپنا کام کیا، میں بڈ میں ضرور شامل تھا لیکن میں نے ووٹ خریدنے کیلئے کسی کو رشوت نہیں دی، الزامات کے بعد میرے لئے اس عہدے پر رہنا ٹھیک نہیں اسلئے عہدہ چھوڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :