ایران آئندہ برس کے پارلیمانی انتخابات سے قبل صحافیوں کو خوف زدہ کرنے کے حربے بند کرے،اقوام متحدہ
حکومت ِایران اختلاف رائے رکھنے والی آواز کو خاموش کرنے کے حربوں پر کاربند ہے،انسانی حقوق کونسل
جمعرات 12 نومبر 2015 13:21
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ماہرین نے ایران پر زور دیا ہے کہ آئندہ برس کے پارلیمانی انتخابات سے قبل صحافیوں کو خوف زدہ کرنے کے حربے بند کیے جائیں۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این سی ایچ آر) نے گزشتہ روز کہا کہ ایرانی حکام صحافیوں اور آن لائن کارکنان کو گرفتار کرنا، اْن کے خلاف مقدمات دائر کرنا اور اْنھیں ہراساں کرنا بند کرے، اور قریب آتے ہوئے انتخابات کے دوران آزادی اظہار کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی تفتیش کار، احمد شہید کے بقول صحافیوں کے ساتھ روا رکھی گئی عقوبتوں کے باعث ایران میں صحافیوں کے پیشہ ورانہ کام کی صلاحیت اور آزادی متاثر ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے حقوق انسانی کے مطابق، ایران میں قید صحافیوں اور سرگرم سماجی کارکنوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جن میں سے اس سال اپریل تک پْرامن سرگرمیوں میں ملوث کم از کم 45 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ِایران، غیر واضح الزامات اور نہ بیان کردہ قومی سلامتی کی تشویش کی بنا پر تنقید کرنے والے یا اختلاف رائے رکھنے والی آواز کو خاموش کرنے کے حربوں پر کاربند ہے۔شہید نے کہا کہ ایران کے سادہ کپڑوں میں ملبوس سپاہ انقلاب کے خفیہ دستوں کی جانب سے حالیہ دِنوں کے دوران پانچ صحافیوں کی گرفتاری کی خبریں خاص طور پر پریشان کْن ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اِن صحافیوں کو ملک لانے میں مدد فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے شبہ میں حراست میں لیا گیا، تاکہ مبینہ طور پر مغربی حکومتوں کی جانب سے عوامی رائے پر اثرانداز ہوا جاسکے اور حکومتِ ایران کے مفادات کو نقصان پہنچایا جائے۔ذرائع کے مطابق، ایرانی حکام نے ایک درجن سے زائد مزید صحافیوں اور سماجی میڈیا کے سرگرم کارکنان کے تفتیش کے احکامات جاری کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.