سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی جماعت کی دھماکہ خیز انٹری
جمعرات 12 نومبر 2015 13:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی ایک جماعت نے دھماکہ خیز انٹری دی ہے اور اس نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے ، اس جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کراچی میں اس کے 250 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ پاکستان راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے رکھی تھی جو اس سے پہلے خیبر پختون خوا میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم رہنما رہ چکے ہیں۔سندھ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے کنوینر سپاہ صحابہ کے مرحوم رہنما علامہ علی شیر حیدری کے بھائی ثنااللہ حیدری ہیں جو اس سے قبل اہل سنت و الجماعت کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔(جاری ہے)
انتخابی مہم میں بھی اہل سنت و الجماعت کی قیادت کی تصاویر اور تنظیمی جھنڈا استعمال کیا جارہا ہے۔
علامہ لدھیانوی کے ترجمان یونس قاسمی اس کو جذباتی تعلق قرار دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو اپنی طرف لانے یا راغب کرنے کے لیے یہ کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اہلسنت و الجماعت نے گذشتہ انتخابات میں متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، جس میں پاکستان راہ حق پارٹی سمیت دیوبند مکتب فکر کی دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔اہل سنت و الجماعت کے اسیر رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کو کراچی کے حلقے پی ایس 128 سے 23625 ووٹ ملے تھے جبکہ ٹنڈو الہ یار میں قومی اسمبلی کی نشست پر انہوں نے 3400 سے زائد ووٹ لیے تھے۔رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخاب میں عام انتخابات کے برعکس پاکستان راہ حق پارٹی نے سیکولر اور سوشلسٹ پارٹیوں کی پہچان رکھنے والی جماعتوں کے ساتھ بھی اتحاد کیا ہے۔ لانڈھی کی یونین کونسل نمبر 3 مظفر آباد کالونی میں چند روز قبل اہل سنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سپاہ صحابہ موجودہ اہلسنت و الجماعت کے جھنڈے موجود تھے۔مولانا تاج حنفی نے بتایا کہ چیئرمین کے امیدوار مولانا سید محی الدین شاہ ان کے نامزد امیدوار ہیں جبکہ اس کے علاوہ لانڈھی میں ایک یونین کونسل میں ان کا مسلم لیگ ن اور ایک یونین کاوٴنسل میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد ہے، اسی طرح بعض علاقوں میں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام کے ساتھ بھی الائنس ہے۔رپورٹ کے مطابق لانڈھی کی یونین کونسل 3 مظفرآباد کالونی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین کے امیدوارمثل خان کا کہنا ہے کہ اس اتحاد میں چیئرمین اور ایک کونسلر کا تعلق پاکستان راہ حق پارٹی سے ہے جبکہ باقی پورا پینل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ اس کے برعکس پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم کا کہنا ہے کہ مولانا سید محی الدین شاہ کا تعلق راہ حق پارٹی سے نہیں انہیں مقامی برداری کے کہنے پر نامزد کیا گیا ہے۔کراچی میں پاکستان راہ حق پارٹی کے 250 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 18 یونین کونسل کے پینل بھی شامل ہیں، اہل سنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی کے مطابق ان کے ذمے داران، کارکنان بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی کے ہی تحت ہی حصہ لے رہے ہیں، لیکن یہ ایک الگ اور مستقل پارٹی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.