سپر ماڈل ایان علی نے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
جمعرات 12 نومبر 2015 13:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی نے ٹرائل کورٹ کی طرف سے اپنی بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کے فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ایان علی کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ نے لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکی۔
(جاری ہے)
انہوں نے موقف اختیارکیاکہ ایان علی کو کسٹم حکام نے 4 ماہ تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور اس دوران ایان علی پر کسی طرح کا جرم ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی ان کے خلاف اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں،جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ مسافر کی تعریف میں ہی نہیں آتی تھیں ۔
ٹرائل کورٹ نے ایان علی کی بریت کافیصلہ نہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ایان علی پر فرد جرم کسی ثبوت کے بغیر نہیں عائد کی جاسکتی ۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیکر ایان علی کو آرٹیکل 265کے تحت کرنسی اسمگلنگ کیس سے بری کرنے کاحکم جاری کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.