جنیوا میں ایک نیلامی کے دوران ’بلیو مون‘ نامی 12.03 قیراط کا ایک نادر ہیرا سب سے زیادہ قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں فروخت
جمعرات 12 نومبر 2015 13:33
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) جنیوا میں ایک نیلامی کے دوران ’بلیو مون‘ نامی 12.03 قیراط کا ایک نادر ہیرا عالمی سطح پر اب تک کی سب سے زیادہ قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔نیلامی گھر سود بی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی نیلامی میں اس سے پہلے کبھی بھی اتنا مہنگا ہیرا نیلام نہیں ہوا تھا۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ہیروں کے ایک شوقین شخص نے اسے خریدا ہے اور حاصل کرتے ہی اس کا نام بدل کر دی بلیو مون آف جوزفین کر دیا۔
چاند کی روشن کرنوں کی طرح چمکتا ہوا یہ ہیرا ایک انگوٹھی میں لگا ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق نوادرات میں یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا جوہر ہے۔یہ ہیرا گذشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا اور یہ چوکور شکل میں تراشا گیا نیلے رنگ کا یہ سب بڑا ہیرا بتایا جاتا ہے۔(جاری ہے)
اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا تھا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔منگل کے روز ہی چین کے ایک اور شخص نے کرسٹی کے نیلام گھر میں نیلام ہونے والے گلابی رنگ کے 16.08 قیراط کے ایک ہیرے کو دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔اور اس کا نام بھی اس شخص نے ’سویٹ جوزفین‘ رکھا ہے۔ نیلامی فون پر ہوئی اور خریدنے والے شحض کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگین ہیرے لوگوں میں زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور اس کا بازار بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.