اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

تاجک صدر نے تاجک جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے انگریزی میں خطاب کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : تاجک صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر آج صبح پاکستان پہنچے ہیں. جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور تاجک صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے . وزیر اعظم نواز شریف اور تاجک صدر نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی کیے.

(جاری ہے)

لیکن قابلٍ غور بات یہ ہے کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اپنی قومی زبان تاجک میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے خطاب کے لیے اپنی قومی زبان کو پسٍ پشت ڈال کر انگریزی زبان کا خطاب کیا.

دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس ابھی جاری ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف قومی زبان اُردو ہونے کے باوجود انگریزی زبان میں خطاب کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آ گئے ہیں.