Live Updates

پشاور ہائی کورٹ نے بورڈ آف گورنرز کیس میں عمران خان اور صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تدریسی ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور عمران خان کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔بورڈ آف گورنرز کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس یونس تھمیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور عمران خان کی جانب سے ایڈ ووکیٹ جنرل لطیف یوسف زئی عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو اْن کے بیانات پر آج عدالت میں طلب کیا تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے رائے دی کہ اس کیس میں کئی آئینی اور قانونی نکات درپیش ہیں،لہذا اس کے لیئے فل بینچ تشکیل دیا جائے۔ فاضل بینچ نے کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور انکی صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :