سردی شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ‘ ملتان میں شہریوں کا احتجاج‘ حکومت کیخلاف نعرے بازی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) ملتان میں گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ حافظ جمال روڈ پر ہونے والے گیس لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردی کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے ورنہ وہ سوئی گیس دفاتر کا گھیراو کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :