میانمار کے صدر کی آنگ سوچی کی جماعت کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
جمعرات 12 نومبر 2015 13:53
ینگون/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) میانمار کے صدر تھین سین نے آنگ سوچی کی جماعت این ایل ڈی کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابقصدر کے ترجمان یو یی ہتوت نے بتایا کہ صدر تھین سین آزادانہ منصفانہ اور پرامن انتخابات پر میانمار کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔صدراتی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر تھین سین این ایل ڈی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہہماری حکومت لوگوں کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت اقتدار منتقل کرے گی۔اس سے قبل حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے قومی مفاہمت پر مذاکرات کی غرض سے فوجی حمایت یافتہ قیادت سے ملاقات کی درخواست کردی ہے۔(جاری ہے)
ان کی جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کو اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔
اب تک 47 فیصد نشستوں کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں جن میں این ایل ڈی کو 90 فیصد ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب فوج کی حمایت یافتہ جماعت یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی(یو ایس ڈی پی)کے حصے میں صرف پانچ فیصد نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک چوتھائی نشستیں فوج کے لیے مختص ہیں۔حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے میانمار کے صدر تھین سین، آرمڈ فورسسز کے کمانڈر، اور پارلیمان کے سپیکر کے نام خطوط تحریر کیے ہیں۔کہتے ہیں کہ گذشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی فوجی حمایت یافتہ جماعت یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) کی حالیہ شکست ان کے لیے ذلت آمیز ہے۔ خیال رہے کہ پانچ سال قبل ہونے والے انتخابات کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جوناتھن کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر نئی پارلیمان میں اب این ایل ڈی کو برتری حاصل ہوگی اور مخالفت میں صرف فوجی دھڑے رہ جائیں گے۔ تاہم آئینی طور پر سوچی صدارت کے منصب پر فائز نہیں ہو سکتی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق آنگ سان سوچی نے اب تک فتح کا اعلان نہیں کیا ہے اور وہ بہت احتیاط سے کام لے رہی ہیں جبکہ وہ اگلے ہفتے تین سب سے سینیئر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ حکومت کے مرحلہ وار تبادلے کے لیے بات چیت بھی کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.