یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ‘ شہر یار خان

جمعرات 12 نومبر 2015 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ہے۔ انہیں یونس کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے۔ یونس خان کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سیریز کے اختتام پر کرنا چاہیئے تھا۔