شاہد آفریدی کا پی سی بی کو بھارت سے آمدن میں ففٹی ففٹی شیئرنگ کا تحریری ضمانت کا مشورہ
جمعرات 12 نومبر 2015 13:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت جاکر کھیلنے کی تجویز منظور کر لینا چاہئے۔ بشرط کہ پی سی بی اپنے بھارتی ہم منصبوں سے آمدنی میں ففٹی ففٹی شیئرکی تحریری ضمانت حاصل ہوجائے۔شاہد آفریدی نے بھارت میں پاک،بھارت مختصر سیریز کیلئے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے تحریری ضمانت کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت کیلئے پاکستان یا یواے ای کے نیوٹرل سینٹر پر سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ بھارتی بورڈ اپنے شمالی علاقوں میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی تجویز پر غور کررہاہے۔ جس کی آمدنی دونوں ممالک میں ففٹی ففٹی شیئرکی جائے گی۔(جاری ہے)
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلنے کو تیار ہیں۔
لیکن منافع میں برابر کے حصے کیلئے تحریری ضمانت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ہم نے تین سال پہلے بھی بھارت میں مختصر سیریز کھیلی تھی جس سے بھارت نے کروڑوں روپئے کمائے۔ لیکن پاکستان کووعدے کے باوجود کچھ نہیں ملا۔اس بار اگر بھارت سیریز کے ریویو میں پچاس فیصد حصے کی تحریری ضمانت دے تو پی سی بی کو بھارتی سرزمین پر کھیلنے کی تجویز منظور کرلینی چاہئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.