سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ تقرریوں و تبادلوں پرچیف سیکرٹری سندھ ‘ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘ ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے‘ سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

جمعرات 12 نومبر 2015 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ تقرریوں و تبادلوں کے کیس میں چیف سیکرٹری سندھ ‘ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘ ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سندھ میں خلاف ضابطہ تقرری و تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ کس قانون کے تحت کے جی سی اے کا ملزم ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ لگایا گیا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ‘ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ‘ ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 12جون 2013ء کو عدالت نے تمام ڈیپوٹیشن افسران کو واپس ان کے محکموں میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔