حکمران قومی اداروں سے محاذآرائی اور ٹکراؤ کی پا لیسی اپنا کر اپنے پاؤں کلہاڑی مار یں گے‘ چوہدری محمد سرور

جمعرات 12 نومبر 2015 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ حکمران قومی اداروں سے محاذآرائی اور ٹکراؤ کی پا لیسی اپنا کر اپنے پاؤں کلہاڑی مار یں گے‘ (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کر پشن ‘لوٹ مار اور عوام دشمن پالیسوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں قوم دونوں سے تنگ آچکی ہیں ‘ بلدیاتی انتخابات میں پو لنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات نہ ہوئی تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور حکو مت پر عائدہوگی ‘جمہو ریت کو کسی اور سے نہیں حکمرانوں کی ”بیڈ گورننس اور کر پشن “سے خطر ہ ہے ‘پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمے ‘ امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ‘حکمران قومی اداروں سے ”ٹکرانے “کی بجائے اپنی گورننس بہتر اور ملک سے کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کر یں۔

(جاری ہے)

وہ بلدیاتی انتخابات کے دوسر ے مر حلے کے حوالے سے گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری بلال اعجاز ‘ رانا نعیم الر حمن ‘سہیل ظفر چیمہ ‘ ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکمران اداروں سے محاذآرائی اور ٹکراؤ کی سیاست سے اپنے پاؤں کلہاڑی مار یں گے اس لیے حکمرانوں کو جوش کی بجائے ہو ش سے کا م کر نا چاہیے ورنہ ملکی حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ مزید ہٹ دھر می کا مظاہر ہ کر نے کی بجائے اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معاف مانگ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات سے باقی دومر حلوں میں فوجی کی تعیناتی کا مطالبہ کر کر کے تک چکے ہیں مگر الیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے جس سے ہماری اس بات کی تصد یق ہوتی ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکو مت میں آج بھی مک مکاؤ موجود ہے ۔