ماڈل ایان علی کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری

جمعرات 12 نومبر 2015 14:12

ماڈل ایان علی کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزمہ ماڈل ایان علی کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کسٹم حکام کی جانب سے وکیل امین فیروز ایڈووکیٹ اس کیس کے تفتیشی افسر محمد سلیم جبکہ ملزمہ ایان علی کی جانب سے سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے ایان علی کی عدالت میں غیر حاضری کی باعث بیماری کی درخواست پیش کی جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔ انہوں نے ملزمہ کے پاسپورٹ واپسی کے لئے دوسری درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کسٹم حکام کو جواب کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :