پشاور : گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئیے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 14:14

پشاور : گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئیے، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گڈ گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئیے، بیان کو دھمکی قرار دینے کے باتیں آئین اور جمہوریت کی روح کے منافی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تعصب کیوں دیا جا رہا ہے کہ آرمی چیف نے ہدایات جاری کی ہیں، آرمی چیف وزیر اعظم کو ہدایات نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

گڈ گورنس پر ایپکس کمیٹیوں میں بات چیت کی جا سکتی ہے جو کہ ہر صوبے میں وزیر اعلیٰ کی زیر نگرانی موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے بھی یہ الفاظ مناسب نہیں ہیں کہ آرمی چیف نے حکومت کو گورننس ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کر کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے اب ملک میں گورننس ٹھیک ہونی چاہئیے.

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اس بیان کو گذشتہ روز ہی سے تمام سیاسی رہنما اپنے اپنے نظریے کے مطابق رنگ دے رہے ہیں. اور سیاسی دنیا میں اس بیان کے بعد ایک نئی بحث چھٍڑ گئی ہے.

متعلقہ عنوان :