Live Updates

عمران خان کا گڈ گورننس کے فوج اورحکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار

عارف علوی کی کان میں سرگوشی کے بعد پارٹی چیئرمین نے صحافی کے سوال کا جواب دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے سوال پر گڈ گورننس کے حوالے سے حالیہ فوج اور حکومتی بیانات سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کی کان میں سرگوشی کے بعد عمران خان نے جواب دیا،جمعرات کے روز عمران خان کے کراچی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ گڈ گورننس کے حوالے سے پاک فوج اور حکومتی بیانات پر آپ کاکیا رد عمل ہے جس پر عمران خان نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا اور صحافیوں سے پوچھنے لگا کہ کیا ہوا ہے فوج نے کیا ڈیمانڈ کی ہے تاہم اس دوران ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے عمران خان کو بتایا کہ فوج نے گڈ گورننس کے حوالے سے بیان دیا ہے جس پر عمران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کا مطالبہ فوج کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا ہے ،خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس ہے اس لئے آج کسی نے بیڈ گورننس کی بات نہیں کی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :