فیصل آباد ،بیڈمنٹن گرلز مقابلہ گرلز ہائی سکول گٹ والا کی ٹیم نے جیت لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام گرلز کے مابین بیڈ منٹن کے مقابلے ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھوانہ بازار میں کھیلے گئے جس میں مختلف سکولوں کی 18ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن گرلز مقابلہ گرلز ہائی سکول گٹ والا کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ گرلز ہائی سکول کوہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی او سپورٹس چوہدری طارق نذیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے مقابلے کی ونر اوررنر رپ ٹیم میں باالترتیب 10ہزارروپے اور7ہزارروپے تقسیم کئے۔