لاہور ہائیکورٹ نے یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار فرہاد علی شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کی چھٹی کو منسوخ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی جواز بتائے بغیریوم اقبال کی چھٹی منسوخ کی جس سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کو فراموش کر دیتی ہیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔یوم اقبال کوشایان شان طریقے سے منانا ہر پاکستانی کا حق ہے جسے حکومت ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے سلب نہیں کر سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چھٹی بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر عدالت نے یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :