لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین فرید احمد فرید کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین فرید احمد فرید کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔> لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ شیخ زائد ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی عدم موجودگی کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرید احمد فرید کو شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر شیخ زید ہسپتال کی خود مختاری برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر کر رکھا ہے مگر وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے شیخ زائد ہسپتال کے چئیرمین کو تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین شیخ زید کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس کے باوجود چئیرمین اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو حراساں کر رہے ہیں لہذا کیس کی جلد سماعت کی جائے۔جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست جلد سماعت کے لئے پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔