2014ء کے دوران سیلابوں سے فصلوں کونقصانات کا تخمینہ 10.91 ارب روپے ہے،وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق

جمعرات 12 نومبر 2015 14:28

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ سال 2014ء کے دوران سیلابوں کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 10.91 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان بالا کو بتایا گیا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے باوجود ملک میں خوراک کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔