حکومت پی ایچ ایف میں بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ ہے، وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ

جمعرات 12 نومبر 2015 14:28

حکومت پی ایچ ایف میں بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ ہے، ..

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم برازیل میں ہونے والے اگلے اولمپکس میں شرکت کرے گی‘ حکومت پی ایچ ایف میں سنگین بدانتظامی ‘ بدعنوانیوں اور لاپرواہی کے خلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان بالا کو بتایا گیا کہ حکومت ہاکی کو قومی کھیل کے طور پر فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

پی ایچ ایف کی نئی انتظامیہ نے پاکستان جونیئر ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی اور کوچز سٹاف کی تقرری کی ہے۔ پاکستان میں سینتھیٹک ہاکی ٹرف کی کل تعداد 27 ہے جبکہ ہاکی کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔