کراچی : مون گارڈن کے رہائشی اپنے ہی گھروں سے بے دخل ، حلال کمائی سے بنائے آشیانے میں رہنا حرام کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : مون گارڈن کے رہائشی اپنے ہی آشیانوں سے بے دخل کر دئے گئے . سر پر نہ چھت رہی نہ ہی پیروں تلے زمین. تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں واقع مون گارڈن کے مکین اب بےدخلی کےخلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، درخواست لئیق احمد سمیت 9 درخواست گزاروں نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مون گارڈن کی ایک درخواست زیر التوا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے تک مکینوں کو بے دخل نہ کیا جائےدرخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی نہ روکی جائے، اور انتظامیہ کو فلیٹ منہدم کرنے سے روک دیا جائے۔

(جاری ہے)


واضح رہے کہ علاقے میں واقع مون گارڈن ریلوے کی زمین پر بنایا گیا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے فلیٹ کو خالی کرانے کا حکم دیا تھا.

دوسری جانب سندھ حکومت نے مون گارڈن کے رہائشیوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مون گارڈن کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے.

متعلقہ عنوان :