راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چینی فوج کے وفد سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 14:31

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چینی فوج کے وفد سے ملاقات۔ آئی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلٰی سطح کے فوجی وفد نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین کی سینٹرل ملٹری کمیشن کی قیادت کا 11سال میں یہ پہلا دورہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور چین بہت اچھے ہمسائے اور دوست ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کے وائس چئیر مین جنرل فین چینگلونگ سے ملاقات بھی کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اُتری ہے، چین ، پاکستان کا آہنی بھائی ہے، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کا تعلق باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے جبکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے. جبکہ جنرل فین کا کہنا تھا کہ چین ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہو گا.