رواں سال6,92,067 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے، وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل

جمعرات 12 نومبر 2015 14:33

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ رواں سال 6 لاکھ 92 ہزار 67 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ یکم جنوری 2015ء سے 30 ستمبر 2015ء تک 6 لاکھ 92 ہزار 67 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے۔