حکومت فوڈ سیکیورٹی پر بھرپور کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق
جمعرات 12 نومبر 2015 14:33
اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ حکومت فوڈ سیکیورٹی پر بھرپور کام کر رہی ہے‘ موسمی تغیرات کی وجہ سے بعض پھل خراب ہو جاتے ہیں اور ان کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر تنویر خان‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ عثمان کاکڑ‘ جنرل (ر) عبدالقیوم ‘ نعمان وزیر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے آملوک‘ کھجور کو خشک کرنے کے لئے سولر ڈرائر تیار کیا ہے ۔
جاپان اس کے لئے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ ایگلریکلچرل ریسرچ سٹیشن مینگورہ سوات میں پھلوں کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کونسل آف سائنٹیفک ریسرچ گلگت بلتستان بھی کاشتکاروں کو جاپانی پھل اور دیگر پھلوں کو محفوظ بنانے کے لئے تربیت فراہم کر رہی ہے۔ بلوچستان کے پھلوں کو برآمد کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان ایگلریکلچرل ریسرچ کونسل صوبہ خیبر پختونخوا میں پھلوں کو محفوظ بنانے کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔
زراعت صوبائی معاملہ ہے‘ وفاقی حکومت اس حوالے سے ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں کاشتکاروں کو کولڈ سٹوریج کیلئے مراعات دی گئی ہیں‘ تمام کاشتکار اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر خطہ پوٹھوہار میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا دیئے جائیں تو زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوڈ سیکیورٹی پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ بلوچستان میں پام آئل کا پروگرام شروع کیا گیا تاہم بعض وجوہات کی وجہ سے یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔ صوبوں میں زرعی شعبہ کے مختلف تحقیقاتی مراکز کام کر رہے ہیں۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق زیادہ آگہی نہیں جس کی وجہ سے ہم ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ موسمی تغیرات کی وجہ سے بعض پھل خراب ہو جاتے ہیں اور ان کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.