سوالات جمع کرانے والے ارکان وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، ڈپٹی چیئرمین سینٹ

جمعرات 12 نومبر 2015 14:34

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اراکین سینٹ وقفہ سوالات کے دوران اپنی موجودگی ایوان میں یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اراکین سینٹ جب سوالات جمع کراتے ہیں تو متعلقہ محکمے ان کے جوابات حاصل کرنے کے لئے بڑی محنت کرتے ہیں۔ اس پر مالی اخراجات بھی آتے ہیں۔ متعلقہ وزارت سے جواب نہ ملنے پر افسران کی سرزنش بھی کی جاتی ہے۔ اسی طرح ممبران کو بھی چاہیے کہ جب وہ اپنے سوالات ایوان بالا میں جمع کراتے ہیں تو ان کے جوابات کے حصول کے لئے اس کی پیروی کریں اور جب ان کے سوالات کے جواب ایوان میں پیش کئے جائیں وہ بھی ایوان میں موجود رہیں۔