سینٹ اجلاس، بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت سے متعلق تحریک التواء کا معاملہ نمٹا دیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:38

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) سینٹ میں بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت سے متعلق تحریک التواء کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں اس حوالے سے سینیٹر مشاہد حسین سید‘ مشاہد اللہ خان اور سید طاہر حسین مشہدی کی تحریک التواء بھی شامل تھی تاہم چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے پر ایوان میں تفصیلی بحث ہو چکی ہے اس لئے اب تحریک التواء پر دوبارہ بحث کرانے کا جواز نہیں بنتا جس کے بعد انہوں نے یہ معاملہ نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :