آسٹریلیا کے نو منتحب وزیراعظم اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 14:39

جکارتہ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)آسٹریلیا کے نو منتحب وزیراعظم میلکم ٹرن بل پہلے غیر ملکی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل منتحب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک سے کمزور ہوتے ہوئے تعلقات کو دوبارہ سے مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور سابقہ حکومت کی غیر فعال خارجہ پالیسی کو دوبارہ سے فعال کر کے دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

میلکم نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک نے تجارت ، زراعت ، لائیوسٹاک سمیت متعدد یاداشتوں پر دستخط کئے۔