فلسطینی قومی حکومت، لیبر یونین میں مذاکرات ،ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:48

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) فلسطینی قومی حکومت اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کے بعد غزہ کی پٹی کے تمام ملازمین کیلئے کم سے کم اجرت 1200 شیکل مقرر کی گئی ہے۔ یہ اجرت غزہ کی پٹی میں اس سے قبل قائم ہونیوالی حماس کی حکومت کے دور میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو بھی ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ لیبر یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ یہ ایک درمیانہ حل ہے کہ سابق حکومت کے تمام ملازمین کو ماہانہ 1200شیکل تنخواہ ادا کی جائیگی، اس پر حکومت اور لیبر یونین دونوں نے اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کے نئے فارمولے سے 18000 ملازمین مستفید ہونگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی حکومت اور لیبر یونین کے درمیان غزہ کی پٹی کے ملازمین کی تنخواہوں، سابقہ واجبات کی ادائی اور بینکوں کے منافع کے حصول کے حوالے سے طویل اور گہرے مذاکرات ہوئے ہیں۔ طویل بات چیت کے بعد ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔