ٹائی ٹینک ہیرو لیونارڈو 41 برس کے ہو گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 15:05

ٹائی ٹینک ہیرو لیونارڈو 41 برس کے ہو گئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) بلاک بسٹر فلم ”ٹائی ٹینک“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو 41 برس کے ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 11 نومبر 1974ء کو پیدا ہونے والے لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی کمرشلز سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہالی وڈ فلموں کی جان بن گئے۔انہوں نے اپنی شاندار اور لاجواب اداکاری کا جادو جگاتے ہوئے کتنی ہی فلموں کو کامیاب بنایا اور اسی بدولت ان کا شمار ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔ خوبصورت اور جاذب نظر اداکار لیونارڈو کو ہر کوئی فلم میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ان کا معاوضہ مرد اداکاروں میں سب سے زیادہ ہے۔