کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ‘ کرینہ کپور

جمعرات 12 نومبر 2015 15:16

کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ‘ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار کرینہ کپور آجکل اپنی آنے والی فلم” اڑتا پنجاب “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بجرنگی بھائی جان سٹار کی طرف سے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب کام صرف لطف اٹھانے کیلئے کر رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی فلم ”کا اینڈ کی “ کے متعلق بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز یکم اگست کو کیا گیا ،اور اکتوبر میں شوٹنگ مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

”کا اینڈ کی “ میں کرینہ کپور کے ہمراہ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ ”اڑتاپنجاب“ میں انکے ساتھ پنجاب کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔اداکارہ نے بتایا کہ جیسا نام سے ہی ظاہر فلم پنجاب میں ہی فلمائی گئی ہے اور اس میں پنجاب کا کلچر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔دلجیت دوسانجھ کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ذہین اور با صلاحیت اداکار ہیں۔35سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ اب وہ ایک شادی شدہ خاتون ہیں اور انکا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اب وہ فلموں میں صرف نت نئے تجربات کرکے لطف اٹھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں