وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اسٹیشنوں پر محنت مزدوری کرنے والے قلیوں کے نمائندہ وفد کو مذاکرات کے لیے طلب کر لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر محنت مزدوری کرنے والے قلیوں کے نمائندہ وفد کو مذاکرات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے اور قلیوں کے نمائندہ وفد کے درمیان ملاقات کل بروز ہفتہ ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوگئی۔ ملاقات میں قلیوں کو درپیش مسائل اور ان کی اجرت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں قلیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کررکھا ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں قلیوں نے اپنا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کی ریلوے حکام کو دھمکی دے رکھی ہے۔