لاہور تحصیل کینٹ کے سینکڑوں وکلاء کی ہڑتال، کینٹ کچہری کے باہر احتجاجی دھرنا

جمعرات 12 نومبر 2015 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) لاہور تحصیل کینٹ کے سینکڑوں وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں طے شدہ احتجاجی شیڈول کے مطابق کینٹ کچہری میں مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کینٹ کچہری کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کی کال کینٹ لائرز فورم نے دے رکھی ہے ۔ کینٹ کے وکلاء کا مطالبہ ہے کہ تحصیل کینٹ میں سیشن جج، گارڈین جج اور سینئر سول جج کا تقرر کیا جائے تاکہ کینٹ کے وکلاء اور سائلین کا وقت اور پیسے بچ سکے واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کو استقبالیہ دے رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :