پنجاب کے آٹھ ہسپتالوں کی کینٹین اور میڈیکل سٹورز کی بروقت نیلامی نہ کیے سے پنجاب حکومت کو تقریباً سوا کروڑ روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف

جمعرات 12 نومبر 2015 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب کے آٹھ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے ان ہسپتالوں کی کینٹین اور میڈیکل سٹورز کی بروقت نیلامی نہ کیے جانے کے باعث پنجاب حکومت کو تقریباً سوا کروڑ روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے جو ہسپتال اس مد میں حکومت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے ان میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج اینڈ گنگارام ہسپتال لاہور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال، کیو ایم سی اینڈ الائیڈ انسٹیٹیوٹ بہاولپور، پی ای آئی سی ملتان، شیخ زاید میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال رحیم یار خان، پرنسپل لیڈی والنگڈن ہسپتال لاہور، چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان اور راولپنڈی میڈیکل کالج انیڈ لائیڈ ہسپتال راولپنڈی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ میڈیکل اداروں کی کوتاہی کی نشاندہی محکمہ آڈٹ پنجاب نے اپنی رواں مالی سال کی آڈٹ رپورٹ میں کی ہے

متعلقہ عنوان :