عسکری قیادت کا بیا ن ، فرحت اللہ بابر کی جانب سے بحث کے دوران حکومتی وزراء ایوان سے باہر چلے گئے

سینیٹر حاصل بزنجو کا معاملے پر بات کرنے سے انکار

جمعرات 12 نومبر 2015 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ایوان بالا میں عسکری قیادت کی جانب سے حکومتی کارکردگی پر تنقید کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے عوامی اہمیت کے مسئلے کے طور پر بحث کے دوران حکومتی وزراء ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ سینیٹر حاصل بزنجو نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں معاملے پر پیپلزپارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کھل کر عسکری قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے محتاط انداز اختیار کیا جبکہ اے این پی نے معاملے پر کوئی بات نہیں کی معاملے پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر محسن لغاری نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :