ملتان میں تخریب کاری اوردہشت گردی کے لئے لا یا جا نے والا اسلحہ بر آ مد

پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ،مقابلہ کے بعد اسلحہ کے دو سمگلر گرفتار

جمعرات 12 نومبر 2015 15:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ملتان میں ایس پی سٹی اور سی آئی اے خالد رؤف کی قیادت میں ایس ایچ او لوھاری گیٹ انسپکٹر اکرم کمبو ایس ایچ او تھانہ پاک گیٹ فیصل اور ایلیٹ فورس کا تھانہ زکریا کے علاقہ گلشن مہر کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ ۔ ملتان میں تخریب کاری ، دہشت گردی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال کے لئے علاقہ غیر سے لایا جانے والا بھاری مقدار میں جدید اسلحہ جس میں رائفلیں ، بارہ بور سنگل و ڈبل بیرل بندوقیں ، پسٹل ، تیس اور بتیس بور گن اور تیس ہزار سے زائد گولیاں برآمد ۔

پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلہ اور مقابلہ کے بعد اسلحہ کے دو سمگلر گرفتار کر لئے گئے جبکہ تین سمگلر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی سی آئی اے خالد رؤف کے مطابق پولیس گرفتار ملزموں کے ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لئے دونوں گرفتار ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھ رہی ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک تعلق ملتان اور دوسرے کا ملتان سے باہر بتایا جاتا ہے ابتدائی تفتیش میں دوسرا ملزم اپنی اصلی شناخت چھپانے میں مصروف ہے جس کے لئے ملتان پولیس بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ملزم کی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

یہ بات ایس پی سٹی سی آئی اے ملتان خالد روف نے جمعرات کی دوپہر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ایس پی سٹی خالد روف نے بتایا کہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ انسپکٹر اکرم کمبو کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ تھانہ زکریا کے علاقے گلشن مہر کالونی میں علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں اسلحہ لا کر ایک مکان میں رکھا گیا ہے

جو ملتان میں نامعلوم دہشت گردی اور تخربی کارروائیوں کے علاوہ ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا ہے ۔

ایک مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ انسپکٹر اکرم کمبو نے اپنے ایس پی سٹی خالد رؤف جن کے پاس ایس پی سی آئی اے کا چارج بھی ہے ان کو آگاہ کیا جس پر ایس پی سٹی اور سی آئی اے خالد رؤف نے اپنی قیادت میں ایس ایچ او انسپکٹر اکرم کمبو ، ایس ایچ او پاک گیٹ فیصل سی آئی اے کا عملہ جن میں انچارج سی آئی اے شیخ اکبر ، سب انسپکٹر حماد کے علاوہ ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ جمرات کے روز تھانہ زکریا کے علاقہ گلشن مہر کالونی میں اس مکان کا گھیراؤ کر لیا ۔

جس پر پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس ملازمین جو بلٹ پروف جیکٹس پہنے ہوئے تھے ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے اس فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے اس مکان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ جس میں لاتعداد لائفلیں جدید پسٹل تیس اور بتیس بور ، موزر تیس ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں اور موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔جن میں ایک کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے دوسرا کا باہر سے بتایا جاتا ہے جبکہ ملزمان کے تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :