پولیس کے دعوے دھر ے رہ گئے‘ایک روز میں ڈوسے بیکری کی تین برانچیں لوٹ لی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 15:37

پولیس کے دعوے دھر ے رہ گئے‘ایک روز میں ڈوسے بیکری کی تین برانچیں لوٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پولیس جرائم کی شرح میں کمی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی بلکہ اس کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں ، بینک ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ایک ہی کمپنی کی تین برانچوں میں یکے بعد دیگرے وارداتیں ہوئی ہیں لیکن پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی جبکہ ان وارداتوں کے بارے میں نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو نے ویڈیو فوٹیج بھی نشر کردی ہے ۔

اس ویڈیو فوٹیج اور رپورٹ کے مطابق‘ایک ہی روز میں نجی کمپنی ’ڈوسے بیکری “کی نصیر آباد‘لٹن روڈ اور شوکت خانم برانچوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور سامان لے گئے ۔ایک ہی روز میں ڈوسے بیکری کے تین برانچوں کا لٹ جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور دیگر لوازمات سے مزین کررہی ہے ۔

حال ہی میں پٹرولنگ کیلئے عام گاڑیوں کی جگہ ٹویوٹا کرولا گاڑیاں فراہم کی گئیں ہیں لیکن پولیس کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لائی جاسکی جس کے بعد کروڑوں روپے کے وسائل ضائع ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ ایک سال کے دوران ڈوسے بیکری میں 34وارداتیں ہوچکی ہیں جبکہ ان وارداتوں میں ایک گارڈ بھی ہلاک ہوچکا ہے لیکن پولیس وارداتوں میں ملوث کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :