سٹار پاکستانی کرکٹرز ’بوڑھے‘ ہو کر بھی پرفارمنس دینے سے باز نہیں آئے

جمعرات 12 نومبر 2015 16:00

سٹار پاکستانی کرکٹرز ’بوڑھے‘ ہو کر بھی پرفارمنس دینے سے باز نہیں آئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) امریکہ میں جاری کرکٹ آل سٹارز کرکٹ سیریز میں تاریخ میں پہلی بار 30 لیجنڈری کرکٹرز ایک ساتھ مدمقابل نظر آ رہے ہیں اور پوری دنیا بالخصوص امریکی عوام انہیں دیکھ کر انتہائی پرجوش ہے ۔ سیریز کے پہلے میچ میں شعیب اختر اور وسیم اکرم نے مخالف کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچایا تو دوسرے میچ میں ثقلین مشتاق نے لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ایسا گھمایا کہ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا سٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پہلے میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کو ”ہلنے“ تک نہ دیا اور سپیڈ سٹار شعیب اختر کے باﺅنسرز اور سپیڈ نے تو سب کو حیران کر دیا لیکن دوسرے میچ میں کنگ آف دوسرا ثقلین مشتاق نے اپنا ”تیسرا“ گیند پھینک کر سچن ٹنڈولکر کی وکٹ کچھ اس طرح اکھاڑی کہ خود ماسٹر بلے باز بھی حیران و پریشان رہ گئے ۔ یوں تو کرکٹ آل سٹارز میں دنیا بھر کے لیجنڈز کھیل رہے ہیں لیکن اب تک پاکستانی باﺅلرز کی پرفارمنس اتنی حیران کن ہے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ آج بھی قومی ٹیم کی جانب سے مخالف کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں ۔