پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت خدشات کا شکار

جمعرات 12 نومبر 2015 16:11

پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمئیر  لیگ میں  شرکت خدشات کا شکار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت خدشات کا شکار ہو گئی ہے ۔ 22 نومبر سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی فرنچائزز سے پچاس سے زائد قومی کرکٹرز کے معاہدے ہیں ۔ لیکن پی سی بی نے کھلاڑیوں ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کی وجہ سے این اور سی جاری نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے اپنے ڈیپارٹمنٹس یا ریجن سے لیگ کھیلنے کے لیئے ریلیز لیٹر حاصل کرنا ہو گا کیوں کہ پی سی بی کو خدشہ ہے کہ ڈومیسٹک ٹیموں کی جانب سے ریلیز لیٹر جاری کیئے بنا این او سی جاری کیا گیا تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

دوسری جانب سری لنکن بورڈ نے اپنےسنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ بی پی ایل کی بجائے اپنے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لیں ۔