حکومت کے کسان دوست اقدامات زرعی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے:ڈی سی او
عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:25
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ کسان کی خوشحالی براہ راست معاشی استحکام سے جڑی ہوئی ہے دیہی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی فی ایکٹر پیداوار زیادہ سے زیادہ اور پیداواری اخراجات کم سے کم ہوں زیادہ پیداواری صلاحیت کے بیجوں اور بہترین معیار کی کھادوں ،جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی خطوط پر کاشتکاری کو استوار کر کے ہم مطلوبہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو بیماریوں سے پاک اور زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل بیجوں کی فراہمی ،کھادوں پر سبسڈی کے لئے جو حکمت عملی ترتیب دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے کسان دوست اقدامات زرعی معیشت میں انقلاب کے پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔(جاری ہے)
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کاشتکاروں میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،ڈی او زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز چوہدری شہباز اختر ،چوہدری سرور کمبوہ ،راؤ ریاض احمد ،شیخ محمد سلیم سمیت متعلقہ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی سی او قیصر سلیم نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ زراعت کو سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے محکمہ کی سفارشات پر عمل در آمد کریں۔ڈاکٹر شیر محمد شیراوت اور چوہدری فاروق جاوید نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ مین قرعہ اندازی کے ذریعے 845بیگ گندم کا بیج فراہم کی جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.