100اور1500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16نومبر کوہوگی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) 100 اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16 نومبر کو کراچی اور کوئٹہ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ 12 ویں قرعہ اندازی ہے جبکہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 64 ویں قرعہ اندازی ہے 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ‘ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے کے 2394 انعامات رکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :