پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں کے فنڈز منظور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 33 پھاٹک سے کوٹمومن براستہ بائی پاس سڑک کی تعمیر کیلئے 40 لاکھ روپے تجویز کئے ہیں اس سرک کی تعمیر کیلئے 26 کروڑ 90 لاکھ کے اس منصوبہ پر اب 26 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اسی طرح مانگنی پل سے لاہور روڈ تک سڑک کی تعمیر کیلئے مزید 10 کروڑ کے فنڈز تجویز کئے گئے ہیں بھلوال بھیرہ روڈ 22 کلو میٹر کی سڑک کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جائینگے اس منصوبہ کا کل تخمینہ 7 کروڑ 80 لاکھ ہے جس میں سے اب تک 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :