بلدیاتی الیکشن : دفعہ 144نافذاسلحہ لائسنس منسوخ کئے جانے کا امکان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے 19 نومبر کو سرگودھا سمیت انتخابات والے اضلاع میں دفعہ 144کا نفاذ کرکے اسلحہ لائسنس معطل کردیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اسلحہ لائسنس معطل رکھنے کی معیاد کا فیصلہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کرینگے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتخابات سے قبل اور پولنگ کے بعد تک متعلقہ اضلاع میں ہر قسم کا اسلحہ لائسنس عارضی طور پر معطل کردیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس معطل رکھنے کی معیاد کا تعین متعلقہ ضلع کا ڈی سی او کریگا ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں سندھ میں ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ کے بعد صوبہ پنجاب میں نہ صرف حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ پولنگ سے قبل اور بعد تک اسلحہ لائسنس معطل کئے جائینگے تاکہ جانی نقصانات سے بچا جاسکے۔