سرگودھا:100سے زائد سکولوں ‘کالجز میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کیلئے منصوبہ شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سرگودھا ضلع میں 100 سے زائد سکولوں اور کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے جس سے طلباء کو مفید معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں لائبریریوں کی تعداد میں کمی کے باعث حکومت پنجاب نے سکول اور کالجز کی سطح پر ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں اس سلسلہ میں سرگودھا ضلع کے 100 کے قریب سکولوں اور کالجوں میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کیلئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جن پر جلد کام شروع ہوجائیگا۔