پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف محکموں میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں شدید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے ان بے ضابطگیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری محکموں میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

بے ضابطگیوں کی بڑی وجہ سرکاری گاڑیوں کا بے جا ذاتی استعمال بتایا گیا ہے مختلف محکموں کے افسران کے بچے اور اہل خانہ سرکاری ڈیوٹی کے بعد بھی گاڑیوں میں حکومتی خزانہ سے ڈالے گئے پٹرول کا بے جا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف محکموں کے پٹرول کے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور یہی اخراجات بے ضابطگیوں کا سبب ہیں۔

متعلقہ عنوان :