19نومبر مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا:لیاقت علی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کا بوریا بستر 19 نومبر کو گول کردینگے۔ سرگودھا میں 19 نومبر کو ہر طرف شیر کے جیتنے کی آوازیں آئینگی عوام نے مخالفین کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم سی 11 مسلم لیگ ن کے نامزد چیئرمین کے امیدوار لیاقت علی رانا‘ وائس چیئرمین کے امیدوار شہباز ڈوگر‘ شیخ احسن اقبال‘ محمد ندیم‘ چوہدری طارق‘ ظفر جوئیہ‘ حاجی منظور احمد سمیت دیگر نے منظور احمد کی رہائشگاہ بلاک 35-34 میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوام کی خدمت اور انشاء اللہ یہ خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔