چاربرس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے مختص 72کروڑ روپے من پسندوں میں تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) 2011ءء سے 2014ءء تک بجٹ میں محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے مختص کی گئی رقم من پسند سکیموں پر خرچ کردی گئی جس سے سکولوں کی بڑی تعداد بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

ان چار سال کے عرصہ میں سرگودھا میں 2012ءء کے بجٹ میں 8 کروڑ‘ 2013ءء کے بجٹ میں 10 کروڑ‘ 2014ءء کے بجٹ میں 20 کروڑ روپے جبکہ 2015ءء کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ ان میں سے بڑی رقم کو تعلیم پر خرچ نہیں کیا گیا سرگودھا میں 18 کروڑ 12 لاکھ 14 ہزار روپے مختص کئے گئے بتھے جس میں سے صرف 9 کروڑ 6 لاکھ 7 ہزار روپے جاری کئے گئے باقی رقم جاری نہیں ہوئی‘ وہ رقم کہاں خرچ کی گئی اس کے بارے میں منظر عام پر رپورٹ لانے کیلئے متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔