وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر سی ڈی اے کے نظام سے پانی چوری

ادارہ پانی چرانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بے بس

جمعرات 12 نومبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ہزاروں شہری کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نظام سے پانی چوری کر رہے ہیں تاہم عوامی ادارہ انہیں اس لئے سزائیں دینے میں ناکام ہے کیونکہ ان کے بااثر شخصیات سے تعلقات ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی ادارے کے پانی سپلائی ڈائریکٹریٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایسا شائد اسی وجہ سے ہے کہ سی ڈی اے کے اعلی حکام ان کے غیر قانونی پانی کے کنکشن توڑنے میں ناکام ہیں ۔

(جاری ہے)

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ان میں سے متعدد محل نما گھروں فارم ہاؤسز میں رہتے ہیں رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں واضح ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت بھر میں 7342 غیر قانونی کنکشن ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹریٹ کی جانب سے انہیں نوٹس بھی جاری کئے گئے تاہم اس ان پر کوئی اثر نہ ہوا ۔ ڈائریکٹریٹ کے ایک اور عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پانی چرانے والوں کی تعداد پندرہ ہزار ہے رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد نے بتایا کہ ہم آئندہ ہفتے پانی چرانے والوں کے خلاف میگا آپریشن کا آغاز کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :