کراچی میں بھتہ خوری کم ، ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی

گلیاں اور گھر دونوں غیر محفوظ

جمعرات 12 نومبر 2015 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) کراچی میں بھتہ خوری کم ہوئی تو ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں ،گلیاں اور گھر دونوں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں ڈاکوؤں نے میت والے گھر کو بھی نہیں بخشا ، آئے اور سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئے،حد تو یہ کہ جرم کی بہتی گنگا میں خواتین بھی ہاتھ دھونے لگی ہیں۔ شہر میں امن و امان کی بہتری کے دعوے اپنی جگہ لیکن ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور چھینا جھپٹی میں رتی بھر فرق نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :